151

یورپ ایٹمی معاہدے بارے اپنے وعدے پورے کرے، جواد ظریف

Spread the love

ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا وہ واپس لے لے گا

ایٹمی معاہدے کے تعلق سے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فرانسیسی صدر کی تجاویز مناسب راستہ طے کررہی ہیں،گفتگو

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر یورپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ واپس لے لے گا۔

انہوں نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر امانویل میکرون کی تجاویز کا خیرمقد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فرانسیسی صدر کی تجاویز مناسب راستہ طے کررہی ہیں۔

فرانس کے صدر نے ایران کے صدر کو اچھی تجاویز پیش کی تھیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جس راستے پرچلنے کا انہوں نے انتخاب کیا ہے کہ وہ مناسب راستہ ہے۔

انہوں نے فرانسیسی صدر کی تجاویزکی تفصیلات کا ذکرکیے بغیر کہا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ ایران کے لئے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے والے راستے کا انتخاب کرے حتیٰ کہ ایک ایسے وقت جب امریکا ایٹمی معاہدے کا رکن نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں