مودی نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، دنیا نوٹس لے، اسد مجید

Spread the love

بھارتی رویئے سے پیدا شدہ حالات خطے کے امن اور سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں

عالمی اداروں اور تنظیموں کے مبصر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں ،میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، دنیا نوٹس لے ،بھارتی اقدامات امن اورسکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ، انسانی بحران تشویش ناک ہے۔

ا نہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، 3 بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی

مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی، امریکی ہائو س انٹیلی کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،

سب سے زیادہ تشویش کشمیر میں انسانی بحران پر ہے۔ا نہوں نے کہا کہ بھارتی رویئے سے پیدا شدہ حالات خطے کے امن اور سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، کشیدہ صورتحال کس طرف جائے گی۔

بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے، دنیا اس کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں اور تنظیموں کے مبصر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں اور بھارت کو اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

Leave a Reply