آج کا دن کیسا رہیگا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ پر کسی چیز کا اثر نہیں ہے، زائچے میں ایسی کوئی بھی بات دکھائی نہیں دے رہی،بے فکر ہوجائیں ،کسی بندش کا معمولی سا بھی شک نہیں ہے۔ آپ کسی کی باتوں میں نہ آئیں ،آنے والے دن اچھے ہیں، قدرتی وسائل بنیں گے اور جن معاملات میں مشکلات اور رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، وہ ختم ہوں گی۔ یہ ہفتہ مالی حوالے سے اب آسانیاں ہی دے گا، ان شاء اللہ۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
دو اہم ستاروں نے اپنی پوزیشن بدل لی ہے۔ جس سے پہلے تو آپ پر جاری رجعت ختم ہوگی دوسرا روزگار کے معاملات تیزی سے ٹھیک ہوں گے، تیسرا گھریلو ماحول میں جو کمی تھی، وہ اس انداز سے ٹھیک ہوگی، جسے کبھی کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ بیمار افراد ان شاء اللہ شفاء پاسکیں گے، دوائی بھی اثر کرے گی، کیونکہ ساری رجعت اس وجہ سے تھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، صدقے کی صورت میں توبہ بھی کریں۔


برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
عطارد زائچے میں آگیا ہے جو روزگار میں شاندار بہتری لائے گا ،بے روزگاروں کو روزگار ملے گا، کاروباری حضرات کو سابقہ نقصانات کے ازالے کا موقعہ مل سکے گا، صورت حال آہستہ آہستہ آپ کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے، اب ناممکن کام بھی ممکن ہوسکیں گے یہ پورا ہفتہ مختلف انداز میں روزانہ کے حساب سے ایک نئی خوشخبری دیتا رہے گا، خواتین کی صحت ٹھیک ہوگی اور قانونی معاملات کا شکار نجات پاسکیں گے ان شاء اللہ۔


برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
چھوٹی چھوٹی باتوں سے پریشان نہ ہوا کریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ بے حد بے نیاز ہے، آپ اپنے تمام معاملات اس کے سپرد کرکے خود آزاد ہوجائیں، ان شاء اللہ کوئی بھی مشکل باقی نہٰیں رہے گی، یہ ہفتہ آپ کو ان تمام مشکلات سے نکالنے میں مدد گار ہوگا، جن کی وجہ سے آپ شدید ٹینشن کا شکار تھے۔ اور روز گار میں بھی نیا سلسلہ پیدا ہو جائے گا۔ جس سے برسوں کی مالی پریشانیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔


برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ کو اپنی روحانی قوتیں تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت آپ کا ستارہ جس جگہ پر ہے وہاں نحوست کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ صدقے کا عمل جاری رکھیں، باوضو رہنے کی کوشش کریں، نماز کی پابندی کریں، تب جا کر آپ کی روحانی قوتیں تیز ہوں گی ان دنوں آپ کے اپنے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں، کسی کا بھی کسی معاملے میں ہرگز اعتبار نہ کریں۔ اور ناہی لین دین کے معاملے میں آئیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں، چونکہ رزق کے حوالے سے کافی مشکلات ہیں۔ وہ ان شاء اللہ اس سے ختم ہوجائیں گی، ہوسکے تو اپنی موجودہ جگہ کو تبدیل کرلیں، ورنہ وہاں پر ذکر الہٰی کی محفل ضرور کروائیں تا کہ جس چیز کی نحوست ہے وہ ختم ہوجائے۔ اس ہفتے حالات میں قدرے بہتری آئے گی، مگر مطلوبہ نتائج ملنے میں ابھی وقت درکار ہے، آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ خاموشی کے ساتھ چلنے کا مشورہ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
یہ ہفتہ مالی معاملات بہتر کرنے میں مدد گار ہوگا۔ آپ کو غیبی طور پر مدد ملے گی بے روزگار افراد دوتین دن میں ان شاء اللہ خوشخبری سنیں گے، بیرون ملک جانے والا ستارہ حرکت مٰیں ہے، خواہشمند افراد کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی، جن لوگوں نے اپنے یا اپنی اولاد کے رشتے کے معاملے میں ہاں کرنی ہے، وہ سوچنے مٰیں وقت ضائع نہ کریں، اللہ پاک کا نام لے کر ہاں کر دیں فائدہ ہوگا۔ پرائزبانڈ بھی خریدیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
نوکری میں تبدیلی والا ستارہ تیزی سے حرکت میں آرہا ہے۔ آپ کے لئے نادر موقع ہے اس سے فائدہ اٹھالیں، عرصہء داراز سے ایک جگہ پر کام کرنے والے خودبخود تبدیل ہو جائیں گے، بعض جوائنٹ فیملی میں رہنے والوں کی رہائش کی تبدیلی بھی ممکن ہوسکے گی، مالی معاملات میں پھنسے ہوئے لوگ بھی نجات پاسکیں گے۔ خاص طور پر جیل میں بند افراد کو غیبی انداز میں رہائی نصیب ہو گی، ان شاء اللہ مخالفین سے صلح ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
مالی معاملات سے لے کر صحت کے جملہ مسائل تک سب ان شاء اللہ اب دنوں میں ٹھیک ہوں گے۔ جو لوگ جگہ کی تبدیلی کے خواہشمند ہیں قدم اٹھائیں تو کامیابی ملے گی ایک باہر کا شخص آپ کے معاملات کے حل میں معاونت کرے گا ممکن ہے کہ وہ مالی حوالے سے بھی آپ کی مدد کرے، قانونی معاملات تیزی سے حل ہوں گے، کسی مقدمے یا انکوائری وغیرہ کا شکار لوگ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
اس ہفتے سفر کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ جو لوگ خواہشمند ہیں وہ اپنی کوشش میں تیزی لا سکتے ہیں، ان کو کامیابی ملے گی ویسے بھی حرکت میں برکت ہے، موجودہ جگہ میں تبدیلی کے امکانات روشن ہیں۔ اگر آپ نیت ٹھیک رکھیں گے اور پوری ایمانداری سے تبدیلی پر غور کریں گے تو پھر پھل بھی ویسا ہی ملے گا۔ بس اپنے دل کے معاملات کو قابو میں رکھیں، ناجائز قسم کے مراسم میں بے حد شرمندگی اور رسوائی کا خطرہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آپ کو آج سے ہی تمام برے کاموں سے توبہ کر لینی چاہیے جس جگہ پر ستارہ ہے۔ وہ بڑا ہی نازک مقام ہے بلاوجہ بلاگلے پڑسکتی ہے، یہ آپ کے گناہوں کی وجہ بھی ہوسکتی ہے بہرحال سچی توبہ ہر چیز سے محفوظ رکھے گی، اور آپ کی الجھنوں کو ختم کر دے گی۔ اس ہفتے روزگار پر توجہ دیں خانگی مسائل سے دور رہیں، اور ہر ممکن غصے کو اپنے قابو میں رکھیں، ورنہ بڑی پریشانی ہوجائے گی، خیال رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
اپنی نظر اتاریں، کوشش کریں کہ مسلسل سات یوم تک یہ سلسلہ جاری رہے، کیونکہ آپ کا خون بہت ہلکا ہے، ہر چھوٹی موٹی صدقے کی چیز بھی آپ پر اثر انداز ہوجاتی ہے۔ صدقہ اور خیرات بہترین عمل ثابت ہوں گے، اپنی صحت کا خیال رکھیں، مکمل چیک کروا کر تسلی کرلیں، اندرون خانہ کوئی مخالفت بھی کر رہا ہے۔ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں گے تو وہ بندہ آپ کے سامنے بھی آجائے گا، اس سے بچیں۔

Leave a Reply