89

ریحان قتل کیس،گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

Spread the love

آئندہ سماعت پر ایس ایچ او فیروز آباد اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریحان قتل کیس میں گرفتار زبیراور دانیال سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی، جبکہ آئندہ سماعت پر ایس ایچ او فیروز آباد اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں شہریوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 14 سالہ ریحان قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔

ریحان قتل کیس میں گرفتار زبیر، دانیال،شارق اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کیس کی تفتیشی حیات اللہ درس کو دے دی گئی ہے سابق تفتیشی افسر اور اس کی پوری ٹیم کو پولیس کے اعلی افسران نے معطل کردیا۔

عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ قتل کا کیس ہے پولیس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او فیروز آباد اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا، دوران سماعت مقتول ریحان کے اہل خانہ نے عدالت کے باہر احتجاج کیا۔لواحقین نے چیف جسٹس پاکستان، آئی جی سندھ سے ریحان قتل کیس میں نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں