برازیل، کرہ ارض کے سب سے بڑے جنگل ایمازون میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

Spread the love

جنگل میں لگی آگ کے باعث لاطینی امریکہ کے کئی ممالک پر دھوئیں کے بادل چھا گئے، پروازیں بھی منسوخ

براسیلیا (صرف اردو ڈاٹ کام نیوز)جنوبی امریکہ میں واقع کرہ ارض کے سب سے بڑے جنگل ایمازون میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے قدرتی جنگل ایمازون میں لگی آگ دنیا بھر میں تشویش کا باعث ہے، سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں ایمازون کے تحفظ کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں ۔ایمازون کے جنگل میں لگی آگ کے باعث لاطینی امریکہ کے کئی ممالک پر دھوئیں کے بادل چھا گئے جبکہ پروازیں بھی منسوخ کی جارہی ہیں، برازیلین صدر کے دور میں ترقیاتی پالیسیوں کے باعث ایمازون کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے

جس کے باعث انہیں این جی اوز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا بھی ہے، اس وقت ایمازون کے جنگلات میں 9 ہزار سے زائد مقامات پر آگ لگی۔ برازیلین صدر نے اس کا ذمہ دار این جی اوز کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ناکام بنانے کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا ، فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے اسے عالمی بحران قرار دیتے ہوئے جی سیون سمٹ میں اس پرترجیحی بنیادوں پر بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی حدت بڑھنے کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ، رواں سال برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار 843 مرتبہ آگ لگ چکی ہے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہے۔ ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے

Leave a Reply