123

شمالی کوریا کا 2 شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

Spread the love

دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائل سمندر میں داغے ہیں،جنوری کورین افواج

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے ایک بار پھر دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کر لیا۔ جنوبی کورین افواج نے بتایا کہ صبح شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائل سمندر میں داغے ہیں۔

جون میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد سے شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ ساتواں تجربہ ہے۔

اس سے قبل ترجمان شمالی کورین وزارت خارجہ نے امریکی میزائل تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق شمالی کوریا کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ، تاہم عسکری خطرات کے ساتھ مذاکرات فائدہ مند نہیں ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں