آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love
Ajj ka din

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل

مال خانہ آج دوپہر تک کھل جائے گا۔ پھر آپ کو مالی طور پر فائدہ حاصل ہونا شروع ہوجائے گا۔ جو مشکلات کافی دنوں سے چل رہی تھیں وہ اب حل ہوں گی۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی

آج ایک اچھا اور بحکم اللہ مدد گار دن ہے۔ جو کام رکاوٹوں کا شکار تھا۔ اب وہ چل پڑے گا۔ اور اولاد کے حوالے سے بھی اہم اور بڑی خوشخبری ملنے کی اُمید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون

کسی بھی حال میں نماز کو مت چھوڑیں۔ روحانی قوتیں بہتر رہیں گی، تو صورتِ حال بھی ابھی آپ کے حق میں ہوگی۔ آج کا دن مالی طور پر بہتری دے گا، ناراض لوگوں میں صلح ہوگی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی

دوپہر تک صبر سے کام لے لیں۔ ان شاء اللہ صورتِ حال بدل جائے گی۔ اور آپ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج شام تک ایک اہم خوشخبری ضرور ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست

انکوائری مقدمے باری سے نجات ملے گی، کاروباری معاملات بہتر ہوسکیں گے، اور آپکی پرانی دوستی بھی بحال ہوگی۔ اولاد کے حوالے سے آج خاص طور پر بہتری ملنے کا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر

عزت اور دولت دونوں میں بہتری دینے والا ستارہ مشتری ان دنوں زائچے میں موجود ہے، آپ کو مبارک ہو۔ نیک رہی تو تیزی سے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر

گھر کے معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ کسی بات کی بلاوجہ ٹینشن کے آپ کو ذہنی مریض بنایا ہوا ہے۔ حالانکہ بات کچھ بھی نہیں ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ اچھا ہی کرے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر

ان دنوں دیواروں سے ٹکریں مارنے والی بات ہے۔ آپ استخارے کے بغیر بالکل بھی ناچلیں آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ اور اپنے دل کو بھی فوری قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر

جب اصلاح ہوگی تب معاملات بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔ آپ اپنی مرض کرکے دیکھ لیں کیا ہاتھ میں آتا ہے۔ آج کا دن اہم ہے، اگر اپنے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں تو کرلیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری

کافی دنوں کے بعد صورتِ حال قدرے بہتر اور آپ کے حق میں ہوتی دکھائی دے رہی ہے، آپ آج اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اور قدرے زبان بندی کا بھی مشورہ ہے آپکو۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری

روزگار کا خانہ آج شام تک مکمل طور پر کھل جائے گا۔ اس لئے فکر مند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، اور پلاننگ کرلیں، اب اچھا ہی ہونے والا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

ستاروں کی چال اب ایک مقام پر کھڑی ہوگئی ہے۔ مشتری شمس عطارد ایک مقام پر آگئے ہیں، عزت دولت شہرت تینوں معاملات میں ان شاء اللہ آپ کو اب زبردست بہتریاں ملیں گی۔

Leave a Reply