بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بڑا قبرستان بنا رکھا ہے، امریکی اخبار

Spread the love

بھارتی فوجی بغیر وارنٹ کے سرینگر اور دیگر اضلاع میں گھرو پر چھاپے ماررہے ہیں

وارنٹ دکھانے یا دیگر سوال کرنے پر اس خاندان پر تشدد کرتی ہے۔امریکی میڈیا

نیویارک(صرف اردو ڈاٹ کام)مریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بڑا قبرستان بنا رکھاہے۔نیویارک ٹائمز کی گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی بغیر وارنٹ کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر اور دیگر اضلاع میں گھرو پر چھاپے مارتے ہے اور گھر میں موجود لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی کرتے ہیں۔

اخبارکے مطابق بھارتی فوج گھر کے کفیل سمیت نوجوانوں کو بغیر وارنٹ اور سبب گرفتارکرتی ہے جبکہ وارنٹ دکھانے یا دیگر سوال کرنے پر اس خاندان پر تشدد کرتی ہے۔اخبار کے مطابق حال ہی میں بھارتی فوج نے 2 ہزار کشمیری گرفتار کرکے دیگر ہزاروں کشمیری قیدیوں کے ساتھ سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے کشمیر سے باہر منتقل کردئے۔

فوجی اہلکار جسے چاہیں فائرنگ کرکے مارتے ہیں۔بعض علاقوں میں فوجی اہلکاروں کو کشمیری نوجوانوں کی لاشیں روڈ پر گھسیٹے اور کشمیریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے دیکھا گیا۔گرفتار شدگان دو ہزاروں نوجوانوں میں اکثریت طلبہ اور طالبات کی ہے۔

Leave a Reply