’’ٹک ٹاک‘‘کے حوالے سے شوبز شخصیات کی ملی جلی رائے

Spread the love

شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ کسی بھی چیز کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہوتے ہیں سمارٹ فون کی تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔اس ایپ کی وجہ سے بچے خاص طور پر لڑکیاں بہت زیادہ متاثر ہورہی ہیں۔کچھ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس ایپ کو فوری طور بند کردیا جائے تاکہ معاشرے میں مزید خرابیاں جنم نہ لیں۔لیکن اس ایپ کے حق میں بھی بہت سارے افراد دلیل دیتے ہوئے پائے جاتے ہیں ان لوگوں کا موقف ہے کہ ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کو ایسے کاموں سے روکیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہے۔’’ٹک ٹاک‘‘کے حوالے سے شوبز شخصیات نے ملی جلی رائے دی ہے۔ سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،آغا سکندر خان،طالب حسین،قیصر ثنا ء اﷲ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سمارٹ فون ایپ’’ٹک ٹاک‘‘کے نقصانات سامنے آرہے ہیں شوبز سے وابستہ لڑکیاں تو اس ایپ کی دیوانی ہیں۔سوشل میڈیا پر ’’ٹک ٹاک‘‘دیکھتے ہی دیکھتے چھا گیا ہے۔اس ایپ کو بند بھی کردیا جائے تو کوئی نئی ایپ متعارف ہوجائے گی اس لئے اس کو بند کرنا کوئی حل نہیں ہے۔یاد رہے کہ ان دنوں شوبز سے وابستہ بہت ساری شخصیات ’’ٹک ٹاک‘‘کا بہت زیادہ استعمال کررہی ہیں ان میں زیادہ تر تھیٹر سے وابستہ خواتین شامل ہیں۔ان فنکاراؤں میں ندا چوہدری،رز کمالی ،صومیہ خان،زارا شاہ ،آفرین خان،انمول نور اور لیلیٰ نواب سرفہرست ہیں۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ شوبز خواتین میں ’’ٹک ٹاک‘‘کا استعمال بہت تیزی بڑھ رہا ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply