از بزنس نے تیز اور بہترین کلائو ڈ خدمات کی فراہمی کیلئے VMware کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

Spread the love

(Jazz)جازبین الاقوامی کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیزی سے ٹریک کرنے کے لئے ملک کا سب سے بڑا کلاؤڈ پلیٹ فارم پیش کرے گا۔

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے) جاز نے کلاؤڈ بیسڈ کاروباری حلقوں تک رسائی کیلئے انٹرپرائز سافٹ ویئر میں مشہور جدت کار؛، وی ایم ویئر، انکارپوریشن (NYSE: VMW) کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔ (Jazz)جاز صارفین کو ملک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کلائوڈ کی سروسز فراہم کرے گا، جو تیزی سے ڈیجیٹلائزڈ اور عالمی معیشت میں مستقبل میں ہونے والی نئی ایجادات کو متحرک کرے گا۔

ڈیجیٹل پاکستان کے پروگرام کے تحت ؛ وی ایم ویئر کے ساتھ(Jazz) جاز کی شراکت داری کاروباری حلقوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور تبدیلی میں تیزی لائے گی۔(Jazz) جاز کاروبار کو موثر اور قابل اعتمادبنا نے کیلئے وی ایم ویئر: کالائوڈ تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گا ۔ اس میں ورچوئل مشینیں، اسٹوریج اور جدید صارف انٹرفیس کی خدمات شامل ہوں گی۔

یہ بہترین خدمات VMware کے تیار کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مہیا کی جائیں گی جس کا نام(Jazz Data Park) جاز ڈیٹا پارک ہے، جو پاکستان کا سب سے بڑا آئی سی ٹی ڈیٹا سینٹر ہے جس میں یہ تمام طر سہولیات 300 + ریک، 3MW بجلی کے استعمال کے بین الاقوامی معیار پر بنائی گئی ہے۔

”پاکستان میں موجود امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا’یہ زبردست شراکت داری ، صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ہونے والی ملاقات اور دونوں ممالک کے مابین کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کا عہدہے۔ اس طرح نجی شعبے کیلئے تعاون کے بہت سارے کامیاب مواقع موجود ہیں ۔

” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے(Jazz) جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر سید علی نصیر نے کہا ’’ وی ایم ویئر کے ساتھ یہ اسٹریٹجک منصوبہ کمپیوٹنگ پاور، ڈیٹا بیس، اسٹوریج، ایپلی کیشنز، اور دیگر آئی ٹی وسائل کو انٹرنیٹ کے توسط سے اجازت دیتا ہے۔ اس موقع پر(Jazz) جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر سید علی نصیر نے مزید کہا، ”جاز(Jazz) نے ڈیجیٹل مواصلات میں کامیابی کے ساتھ اپنا تسلط قائم کر لیا ہے،”انہوں نے مزید کہاکہ ”وی ایم ویئر کے ساتھ یہ اسٹریٹجک منصوبہ ہمیں اپنے کاروباری صارفین کی طرف توجہ مبدزول کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

VMwareکی تیارکردہ بہترین کلاؤڈ سروسس ہمارے کاروباری صارفین کو، موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مضبوطی کی عکاسی ہے۔علی نصیر کا کہنا تھا کہ، ”ہم مل کر اپنے ارتقا کو تیز کریں گے سٹارٹ اپس، ای کامرس کمپنیوں اور بڑی تنظیموں کے ساتھ گہری مصروفیت کو فروغ دیں گے،اور معاشی نمو کو بڑھاوا دیں گے اور نئے اعداد و شمار کے مراکز کے ذریعہ ملازمتوں کو شامل کیا جائے گا۔”

”VMwareپاکستان کے کنٹری منیجر، احسن خان نے کہا کہ سافٹ وئیرکی دستیابی سے پاکستانی کاروباری اداروں کو ڈیجتیلائز کرنے میں تیزی آئے گی، اور اس سے ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو ایک مضبوط ترغیب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی حیثیت سے، آئی سی ٹی ڈیجیٹل پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعہ ملکی معیشت کوڈیجیٹلائز کرنے کے لئے تیار ہیں۔ احسن خان نے کہا کہ(Jazz) جاز کے ساتھ ہماری شراکت سے مقامی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور سپر چارج ہوگا، بلکہ ان کے لئے عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے کے لئے بھی راستہ کھل جائے گا۔

(Jazz)جاز کا مقصد ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک کے تعاون سے، جاز بزنس وژن، بزنس ایپلی کیشنز اور ذہین ڈیجیٹل حل فراہم کرکے مربوط دنیا کی طرف راہ ہموار، اسٹارٹ اپس، ایس ایم ایز اور بڑے کاروباری اداروں سے – زیادہ موثر انداز میں کام کرنا، زیادہ موثر انداز میں تعاون کرنا، اور اپنے صارفین سے بہترین رابطہ قائم کرنا اور کاروبار میں مدد فراہم کرناہے ۔ (Jazz Business)جاز بزنس کا مقصد کاروبار کی ترقی کو قابل بنانا ہے۔

Leave a Reply