پی ٹی سی ایل اور ایم سی آئی کا کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کے لئے تعاون

Spread the love

(اسلام آباد، مہتاب پیرزادہ سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کیساتھ کلین گرین پاکستان موومنٹ کے تحت اپنے معاہدے کی پاداش میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس تعاون سے دارلحکومت کے تین اہم مقامات کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور دوبارہ زمین کی تزئین شامل ہوگی۔

مفاہمت کی یاداشت پر شیخ انصر عزیز، میئر اسلام آباد اور سید مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر،پی ٹی سی ایل، نے دستخط کیے جسکے بعدپی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میںپودے بھی لگائے گئے۔

مفاہمت کی یاداشت کے تحت، 9th ایونیو اور جناح ایونیو کے بیچ گرین ایریا کی تزئین و آرائش پی ٹی سی ایل بلڈنگ F-8 اسلام آباد کے قریب پارک کی تعمیر کیلئے کی جائے گی ۔ پی ٹی سی ایل، کوہسار مارکیٹ F-6 اور 7th ایونیو کے قریب چڑیا گھر چورا ہے پر پہلے سے موجود فواروں کی دیکھ بھال کیساتھ ساتھ ا نہیںرواں رکھے گا۔ یہ اقدام دارالحکومت کی جمالیاتی شکل کو بہتر بنانے اور رہائشیوں، سیاحوں اور عوام الناس کے لئے تفریحی سرگرمیوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

اس موقع پر، شیخ انصر عزیز، میئر اسلام آباد، نے کہا، ”مجھے کلین گرین پاکستان موومنٹ کے تحت، اسلام آباد کی خوبصورتی کے لئے پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس سی ایس آر اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ یہ معاہدہ رواں سال کے شروع میںوزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور پی ٹی سی ایل کے مابین دستخط ہوئے مفاہمت کی یاداشت کی توسیع ہے۔ یہ قدم صحیح سمت کی جانب ہے جس سے ایک قومی کمپنی کا اس مقصد کے لئے عزم بھی دیکھا جاسکتا ہے اور ہمیں مزید ملٹی نیشنل اور نجی کمپنیوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے بڑھ کراس عزم میں شامل ہوں۔ ”

اس موقع پر ، سید مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر،پی ٹی سی ایل، نے کہا”ایک قومی کمپنی ہونے کے ناطے، ہم اپنے سی ایس آر اقدامات کے تحت پاکستان بھر میں کمیونیٹیز کی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اپنے عزم کے طور پر ہم اسلام آباد کی مزید خوبصورتی اور لوگوں کے لئے تفریحی مقامات بنانے کے لئے کچھ اسٹریٹجک مقامات پر کام بھی کررہے ہیں۔ ”

پی ٹی سی ایل قدرتی مناظر کی دیکھ بھال کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کے لیے کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a Reply