راجن پور میں سیلاب نے تباہی مچا دی

Spread the love

32 سکولوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر

سیلابی پانی کے باعث فصلیں خراب، دریائے ستلج میں طغیانی سے قصور کے 18 گائوں زیرِ آب

راجن پو ،قصور(نامہ نگار، نمائندگان، ایجنسیاں) دریائے سندھ اور رود کوہی ریلوں نے راجن پور میں تباہی

مچا دی جس سے ضلع کے درجنوں سکول میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔ڈیرہ دلدار سمیت ضلع بھر کے 32

اسکولوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں، سیلابی پانی کے باعث فصلیں خراب

ہونے لگیں ۔دریائے سندھ میں تین لاکھ ستر ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرا،راجن پور کے مقام پر دریائے

سندھ میں پانی کی بلند سطح برقرار ہے۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے

ستلج میں طغیانی آگئی جس کے باعث قصور کے 18 گائوں زیرِ آب آگئے۔ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی

تباہ ہوگئیں۔

Leave a Reply