ڈبل روٹی کی قیمت میں 10روپے اضافے کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

Spread the love

لاہور(کامر س رپورٹر) ڈبل روٹی کی قیمت میں 10روپے اضافے کیخلاف

قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن ایم پی اے اسوہ آفتاب

کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ روٹی اور نان

کے بعد ڈبل روٹی کی قیمت میں 10روپے اضافہ قابل مذمت ہے۔حکمرانوں کا

عوام کو دو کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ایک

سال کی تبدیلی نے عوام سے روٹی ،چھت اورروزگار تک چھین لیے ہیں۔پنجاب

اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ روٹی،نان اور ڈبل روٹی کی

پرانی قیمتیں بحال کرائی جائیں۔

Leave a Reply