پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ملتوی

Spread the love

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے اگلے ماہ

اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو

نومبر تک ملتوی کردیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشینا زون

گروپ ون کی ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں طے تھی۔آئی ٹی ایف کا

کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو مدظر رکھتے ہوئے آزاد سیکیورٹی

ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈیوس کپ کمیٹی نے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کو

ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیوس کپ کمیٹی نے صورتحال کو غیر معمولی

قرار دیا اور کہا کہ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کیا جاتا ہے، نئی تاریخ کا اعلان 9

ستمبر تک کردیا جائے گا۔اس دوران آئی ٹی ایف پاکستان میں سیکیورٹی معاملات

کا بدوستور جائزہ لیتی رہے گی۔ دوسری جانب پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام

الحق نے جیو سے گفتگو میں کہا کہ ٹائی کسی نیوٹرل وینیو پر شفٹ ہونے سے

بہتر ہے کہ دو ماہ کیلئے اسے ملتوی کردیا گیا، اس دوران کشیدگی بھی کم

ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹائی کو نیوٹرل وینیو پر شفٹ کیا جاتا تو اس سے

پاکستان ٹینس کا نقصان ہوتا۔

Leave a Reply