پاکستانی نوجوان اسد علی نے یورپ کی سب سے بلند چوٹی سرکرلی

Spread the love

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے کارنامہ انجام دیتے

ہوئے یورپ کے سب سے بلند چوٹی سر کرلی۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے

علاقے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن نے روس کے جنوب میں

برف سے ڈھکی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کرکے پاکستان کا

جھنڈا لہرادیا۔ یہ چوٹی جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیا اور یورپ کو ملانے

والے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، چوٹی کو پہلی مرتبہ 1829 میں سرکیا گیا تھا۔

اسد علی میمن نے چوٹی سر کرنے والے دیگرغیرملکی مہم جوں کے ساتھ مل

کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کیے۔اسد میمن کا کہنا ہے کہ چوٹی

سر کرنے کے دوران انہیں خراب موسم کا سامنا رہا لیکن وہ اپنی کامیابی کے لیے

بہت پر امید تھے، کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اسد علی میمن نے اپنی

کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی۔

Leave a Reply