گورنمنٹ ہائی سکول کہروڑ پکا میں اسلامیات کا شاندار نتیجہ سید مہتاب شاہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے

Spread the love
ہونہار طلبا اپنے استاد سید مہتاب شاہ کے ساتھ

کہروڑپکا(نامہ نگار خصوصی)کہروڑپکا ملتان کا ایک قدیم اور تاریخی قصبہ ہے۔قدیم تاریخی کتب میں اس

قصبے کا ذکر ملتا ہے۔البیرونی نے بھی اپنی تصنیف میں حوالہ دیاہے۔اسی قصبے میں ایک ایک قدیم سکول

قائم ہے جس کا نام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کہروڑ پکا ضلع لودھراں۔ اس سکول کی بنیاد 1885ٕ ٕ میں رکھی

گئی۔ سکول ہذا میں بہترین اساتذہ کی ایک محنتی ٹیم موجود ہے جس کے طلبا ہر سال بہترین رزلٹ پیش کرتے

ہیں۔ ہمارے ہاں روز سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی کھڑا ہوتا ہے کہ اسلام کے خلاف تعلیم دی جا رہی

اور اس قسم کی بہت سے خرافات پیش کی جاتی ہیں مگر تعلیمی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ طلبا اور اساتذہ کی

آج بھی اسلامیات میں دلچسپی موجود ہے کہروڑ پکا سید مہتاب شاہ گورنمنٹ ہائی سکول کہروڑ پکا میں

اسلامیات کے استاد ہیں اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیںان کا امسال نتیجہ بھی قریب سو فیصد ہی رہا ہے۔ اسلامیات

میں 50/50 نمبر لینے والے میرے طلباء :محمد حسنین یامین رول نمبر 501146 محمد حارث قاسم رول نمبر

501743 محمد فیض رول نمبر 501740 محمد احسن فضل رول نمبر 501719محمد زوہیب رول نمبر

501603 منیر صدیق رول نمبر 501417 محمد عادل رول نمبر 501119

Leave a Reply