پاکستان اور متحدہ عرب امارات لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں: پیر نور الحق قادری

Spread the love

متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب جناب حمد عبید الزاعبی کی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) پاکستان اور متحدہ عرب امارات لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب جناب حمد عبید الزاعبی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب جناب حمد عبید الزاعبی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنے دفتر آمد پر معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات لازوال دوستی کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ امارتی سفیر نے دونوں برادر ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ معزز سفیر نے وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو نومبر کے وسط میں امارات میں منعقد ہونے والی عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے وفاقی وزیر نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

Leave a Reply