آج کا دن کیسا رہیگا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
صورتِ حال صرف اسی صورت ٹھیک ہوگی، جب آپ اپنے تمام معاملات کی اچھی طرح اصلاح کرلیں گے۔ اور آج ملنے والی پیشکش پر بھی غور کریں۔ اس میں آپکے لئے کافی کچھ ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
کل جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی۔ وہ آج دور ہوگی۔ اور آج آپکی ایک بڑی پریشانی بھی کم ہوگی، جو لوگ مالی طور پر کمزور ہیں وہ آج بڑی کامیابی کی جانب بڑھیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
روحانی طور پر اب بڑا فائدہ ملنا شروع ہوگیا ہے۔ آپ کو اس کا فائدہ نماز سے اٹھانا ہوگا، باوضو بھی رہیں۔ اور اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
ایک بار پھر صورتِ حال آزمائشی سی ہو رہی ہے۔ آپ آج صدقہ دیں صبح صبح تو زیادہ بہتر رہے گا۔ آج کا دن خواتین کی صحت میں کمزوری کو بھی ظاہر کر رہا ہے۔ غور فکر بات ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
ان شاء اللہ آج آپ کو کسی معاملے سے نکلنے کے بارے میں اہم اطلاع موصول ہوگی۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ حل ہوگا۔ اور چھوٹی بڑی رقم بھی ہاتھ میں آسکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
غیر متوقع طور پر ستاروں کی چال آپکے حق میں ہوگی ہے۔ جس بھی پریشانی کا شکار تھے۔ اس سے نکل جائیں گے۔ اور آج ایک بہت بڑا فائدہ بھی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صورتِ حال تو بدل رہی ہے۔ مگر آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے۔ اپنے معاملات کو دیکھیں اور اصل مقصد کی جانب آجائیں، اس وقت غلطی آپ کو نہایت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کی صورتِ حال دن بدن بہتری کی جانب ہی دکھائی دیتی ہے اس کے باوجود اگر آپ کو فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو پھر استخارے کی مدد سے کام لیں اس کے بغیر نہ چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
آپ کیوں بلاک ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں غور کریں، اور اپنے معاملات میں جس قدر بھی ممکن ہو توجہ دیں، ذاتی کوئی غلطی راستے میں آگئی ہے۔ اس کو تلاش کرنا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ صرف اور صرف وہم کا شکار ہیں اور کچھ نہیں۔ اللہ پاک پر مکمل توکل کریں وہی ہے جو آپ کو مشکلات سے نکالے گا۔ آج کا دن آپکی اصلاح کے لئے بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
بے روزگار افراد ابھی صرف دویوم صبر کرلیں پھر کوشش کریں، ان شاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ جو لوگ آج سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کر سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

آج شام تک ستاروں کی پوزیشن اپنے مقام پر آجائے گی۔ اس کے بعد کافی دنوں کے لئے آپ کے پاس ایک اچھا وقت شروع ہو جائے گا۔ اس لئے آج صرف تیاری ہی کرلیں۔

Leave a Reply