پاکستان اور جنوبی افریقہ آج سیریز کے دوسرے میچ میں مقابل ہوں گی

Spread the love

پاکستان دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے بیتاب ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج سیریز کے دوسرے میچ میں مقابل ہوں گی، گرین شرٹس پورٹ ایلزبتھ میں فتح کا اعتماد لیے میدان میں اتریں گے اور میزبان ٹیم پہلے میچ میں شکست کا بدلہ چکانے کی کوشش کرے گی، پروٹیز کو رن ریٹ بہتر بنانے جب کہ پاکستان کو بولنگ میں خامیوں پر قابو پانے کی فکر ہوگی۔سرفراز احمد نے کہاکہ عثمان شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسز نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں شکست سے سبق سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکور بورڈ پر زیادہ رنز سجانے میں ناکام رہے اور اگر اچھا ٹوٹل ہوتاتو نتیجہ ہمارے حق میں بھی آ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاشم آملا ، ریسی فان ڈیر ڈوسین نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے زیادہ اچھی بالنگ کرائی جبکہ بیٹنگ بھی بہتر تھی تاہم شکست سے سیکھا ہے اور آئندہ مقابلے میں زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ میدان پر اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ بالرز کو ہمیشہ موافق کنڈیشنز نہیں ملیں گی اور انہیں حالات سے ایڈجسٹ کرنا ہو گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply