نواز شریف کا چوہدری نثار کیساتھ ملاقات کرنے سے صاف انکار رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق دو پرانے دوستوں کو ملانے میں ناکام رہے

Spread the love

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیاہے ،

مسلم لیگ (ن) کے دو پرانے دوستوں کوملانے کیلئے رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق کی کوششیں ناکام ہو گئیں ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہفتہ قبل لاہور میں سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کیں، ملاقات میں چوہدری نثار نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ اول سے آخر تک مسلم لیگی ہیں، چوہدری نثار ماضی کو بلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہتے تھے دونوں کے درمیان ماضی میں رنجشیں پیدا ہوئی تھیں ۔

رانا تنویر میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوست ہیں انہوں نے ملاقات کروانے کی حامی بھری مگر رانا تنویر نے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

Leave a Reply