پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کاسانحہ ساہیوال پرشدید احتجاج ،جے آئی ٹی پر تحفظات ،جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

Spread the love
جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے دی جائے ،ایوان نے محسوس کیا تو جوڈیشل کمیشن بھی بن سکتا ہے ‘ وزیر قانون کی یقین دہانی

پنجاب اسمبلی میں گرما گرمی جاری رہی اور اپوزیشن کی طرف سے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر زور دیا گیا مگر اسمبلی میں موجود حکومتی بنچوں پر سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک صبر کیا جائے اس کے بعد اسمبلی میں بحث بھی کر لی جائے اور اگر اپوزیشن مطمئن نہ ہو تو جوڈیشل کمیشن بھی بنا دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی کے ساتھ بیٹھ کر رپورٹ پر مشاورت کر لیں۔

موقع واردات پر سزا دینے کی حمزہ شہباز کی مطالبہ کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ جو بھی مجرم ہو اس کو موقع واردات پر ہی سزا دی جانی چاہیے اور ہم ایسا کرنے کے لیے تیار بھی ہیں یہ بھی یاد رکھا جائے کہ ماڈل ٹاون میں بھی پھانسی گھاٹ قائم کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply