82

پی ٹی آئی کامودی کی امریکہ آمد کے موقع پر شدید احتجاج کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو ڈاٹ کام مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط ، اہل کشمیر پر ظلم کیخلاف آواز اٹھانے

اوربھارتی وزیراعظم مودی کو عالمی سطح پر شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کیا

ہے،جبکہ مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر شدید احتجاج بھی کیا جائیگا، اس

ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی تنظیم برائے بین

الاقوامی شعبہ جات کو بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں ۔ بدھ کو پی ٹی آئی

کے مر کز ی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک

انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیر اعظم عمران خان

سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے بعد کی صورتحال

پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے امریکہ میں قیام اور تنظیمی

سرگرمیوں پر وزیراعظم کو مفصل بریفنگ دی ،جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے

انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک آنیوالے

بھارتی وزیراعظم کیخلاف بھرپور احتجاج اورتحریک انصاف کو نیویارک میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی

تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات بھی کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا

سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روندتے ہوئے

کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔سلامتی کونسل کی قراردادوں

اور دو طرفہ معاہدو ں کی موجودگی میں بھارت سرکار کے پاس کشمیر پر

غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں ۔وزیر اعظم نے مزید کہا بطور سفیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھائوں گا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں