پاک پتن تہرا قتل: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کر لی

Spread the love

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردارمحمد شمیم خان نے پاکپتن ضلع کچہری میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ پر انتظامی نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن سے 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔چیف جسٹس نے آئی جی پولیس پنجاب کو بھی جلد از جلد واقعہ کی تفتیش مکمل کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ آج صبح پاکپتن کچہری میں آئے قتل کے دو ملزمان سگے بھائیوں ابراہم اور افراہیم اور وکیل کے منشی یوسف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply