جانور

Spread the love

قربانی کا موسم تھا۔

مسلمان لوگ قربانی کر رہے تھے۔ بمشکل ایک گائے  چھڑا کر بھاگ گئی۔ مسلمان اس کا پیچھا کرتے  کرتے  ہندوؤں  کے  علاقے  میں  پہنچ گئے۔

ہندوؤں  نے  گائے  پکڑ لی اور مسلمانوں  کو دینے  سے  انکار کر دیا۔ کافی بحث و مباحثہ کے  بعد ہندو، مسلمان کی انا کا مسئلہ بن گیا۔

کچھ لمحہ بعد، شہر میں  اس بات کو لے  کر فساد پھوٹ پڑا۔

تھوڑی دیر پہلے  جہاں  جانور کٹ رہے  تھے،

 اب وہاں  انسان کٹنے  لگے  تھے !!!

Leave a Reply