167

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے

Spread the love
Image
جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹس کا عکس

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جزل قمر جاوید باجوہ کو موجودہ معیاد کی تکمیل کے بعد مزید 3 سال کے لے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری کیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکمنامہ پر تاریخ 19 اگست درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں