186

پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار

Spread the love

ٹرینر ڈیوڈ وان سے تربیت لے رہاہوں۔13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کروں گا۔گفتگو

کراچی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ 13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وسیم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی بہت اہم فائٹ ہے جس کیلئے گلاسگو میں اپنے ٹرینر ڈیوڈوان سے بھرپور تربیت لے رہا ہوں۔ کامیابی کے بعد ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گااور اس صورت میں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کیلئے ایک بار پھر فائٹ کرسکوں گا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں 9 فائٹ لڑی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، محمد وسیم نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں اور جو دبئی میں موجود ہیں، وہ انہیں سپورٹ کرنے کیلئے 13 ستمبر کو فائٹ دیکھنے ضرور آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں