144

اٹلی: ہزاروں افراد کا کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love
Image result for ‫اٹلی: ہزاروں افراد کا کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‬‎

مظاہرے میں سکھ، عربی اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی شدید میں مذمت کی

روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے شہر بریشا میں ہزاروں افراد کشمیریوں کے حق میں نکل آئے۔ سکھ، اٹلی اور عرب سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر بریشا میں آرٹیکل 370کے خاتمے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سکھ، عربی اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، دوکلومیٹر طویل ریلی میں تین ہزار افراد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز اسلامک سنٹر سے ہوا جو بریشا کے بڑے پارک پر اختتام پزیر ہوئی۔لندن میں پارلیمنٹ سکوائر کے سامنے بھارت سے تعلق رکھنے والی اقلیتوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ ساتھ ایشیا سولیڈیرٹی گروپ کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ سکوائر میں نصب گاندھی کے مجسمہ کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مقبوضہ وادی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں