77

کسی بھی مس ایڈوینچر کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں،شاہ محمود قریشی

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی

توجہ ہٹانے کیلئے کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے لیکن فوج اور قوم کسی بھی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے

تیار ہے۔اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس

عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی

کی آج پہلی میٹنگ تھی جس میں پاکستان کے تمام اداروں کی تجاویز آئی ہیں۔پاکستان اور چین کی درخواست پر

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس بلایا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی حیثیت

تبدیل کرنے اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر غور کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

کل ہم نے ایک بڑا معرکہ سر کیا اور مسئلہ کشمیر کو اس فورم پراٹھایا جو اس کو حل کرنے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمبی لڑائی ہے جسے کئی محاذوں پرلڑنا ہے جبکہ آج کی میٹنگ میں آئندہ دنوں کی

حکمت عملی پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پوری کمیٹی اس بات پر متفق ہے کہ آج کا ہندوستان نہرو کا

ہندوستان نہیں بلکہ مودی کا ہندوستان ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفتر خارجہ میں کشمیر سیل بنانے کا

فیصلہ بھی کیا ہے جب کہ دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں کشمیر ڈیسک بنایاجائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا

ہے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارت چونک گیا، یہ ایک لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر محاذ پر

لڑنی ہے۔ پارلیمنٹ نے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کو

مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں