176

مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو13 ویں روز بھی مسلسل کرفیو کی وجہ سے ریاستی عوام محصور

Spread the love

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو13 ویں روز بھی مسلسل کرفیو کی وجہ سے ریاستی عوام محصور رہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی جانب سے ہفتے کو کرفیو کے نفاذ کا تیرہواں روز تھا، جس کے باعث وادی میں ہر طرف خوف کا ماحول ہے۔ ریاستی عوام خوراک، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں۔مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انٹر نیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل ہے جبکہ تمام رابطے منقطع ہونے سے کشمیری عوام کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

بھارت نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے لاکھوں بھارتی فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ یہی نہیں مقبوضہ وادی میں سید علی گیلانی اور میر واعظ سمیت تقریبا تمام حریت رہنماوں کو گرفتار اور نظر بند جب کہ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت 900 سے زائد سیاسی رہنماں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ادویات کا اسٹاک بھی ختم ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں