174

پنجاب میں مہنگائی، وزیر اعلی کا عملی اقدامات کرنے کا حکم

Spread the love

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں میں اشیا کی قیمتوں کو چیک کریں،عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کیا جائے، زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گرائونڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں

مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیا کی قیمتوں کو چیک کریں، عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں