126

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو گا، اقوام متحدہ

Spread the love

کشمیر بین الاقوامی امن اور سکیورٹی کا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کے دائرہ اختیار کے اندر 1965کے بعد پہلی بار زیر بحث آیا،بیان

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کے دعوئوں کی نفی کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالہ سے بیان جاری کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کے دائرہ اختیار کے اندر 1965 کے بعد پہلی بار زیر بحث آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادو ں کے مطابق حل ہو گا۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے 1972 میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے شملہ معاہدے کا بھی حوالہ دیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پر امن طریقہ سے ہو گا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین ایک لمبا عرصہ سے متنازعہ علاقہ میں موجود ہیں جو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں