273

تمام درخواستیں خارج ،کشمیرمیں کرفیو سمیت دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی,بھارتی سپریم کورٹ

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت

ختم کرنے کیخلاف 5درخواستوں کو تکنیکی بنیادوں پر قابل سماعت نہ ہونے پر

خارج کرتے ہوئے آئینی اور قانونی غلطیاں درست کرکے درخواستیں دوبارہ دائر

کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں موقف اختیار

کیا کہ آرٹیکل 35اے اور 370کے خاتمے پر مودی سرکار کو مزید وقت دینا

چاہیے ۔اسلئے مقبوضہ کشمیر میں فی الحال کرفیو ہٹایا جائے گا اور نہ ہی

انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن کی بندش ختم ہوگی۔آرٹیکل 35اے اور 370 کی

بحالی کیلئے بھارتی وکیل منوہر لال شرما اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے

والی کشمیر ٹائمز کی مدیر اعلی انورادھا بھاسن سمیت 5افراد نے درخواستیں دائر

کرتے ہوئے وادی میں کرفیو کے خاتمے اور مواصلاتی بندش کے خاتمے کا بھی

مطالبہ کیا تھا۔


بھارتی سپریم کورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں