بھارت ٹوٹنا شروع ہو گیا، پہلی ریاست نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

Spread the love

بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے علیحدگی کا اعلان کردیا

اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بڑی غیر مسلم شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری کردیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگا لینڈ حکومت نے کہا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگا لینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔

بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگا لینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔ اسی لیے ناگالینڈ کی وفاقی حکومت نے 14 اگست 2019 کو اپنا 73 واں یوم آزادی منایا۔اس سلسلے میں پورے ناگا لینڈ میں یوم آزادی کی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا

Leave a Reply