بھارتی ٹور کیلئے کوئنٹن ڈی کوک پروٹیز ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

Spread the love

جوہانسبرگ(سپورٹس رپورٹر)بھارتی دورے کیلئے جنوبی افریقی سلیکشن

کمیٹی نے فاف ڈو پلیسز کی جگہ وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو پروٹیز ٹیم کا ٹی

ٹوئنٹی کپتان مقرر کردیا جن کو تین میچوں کی سیریز میں ٹمبا بفوما،این ریچ

نورٹی اور پہلی مرتبہ اس فارمیٹ میں کھیلنے والے لائنز کے آل راؤنڈر بیورن

فورٹوئن کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی قیادت کیلئے نظر انداز فاف ڈو

پلیسز ٹیسٹ سیریز میں بدستور کپتانی کریں گے جن کے نائب ٹیمبا بفوما مقرر

کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی نئے کھلاڑیوں

این ریچ نورٹی کے علاوہ وکٹ کیپر روڈی سیکنڈ اور اسپن بالنگ آل راؤنڈر

سینورن متھوسامی کو شامل کیا گیا ہے جن کی گزشتہ سیزن کے دوران فور ڈے

فرنچائز مقابلوں میں کارکردگی نمایاں رہی تھی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply