آج کا دن کیسا رہیگا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
دوست پر بھروسہ نہ کریں وہ چکر دے رہا ہے۔ اور آپ کا کوئی بڑا نقصان بھی کر سکتا ہے۔ آج کا دن خاموشی سے اپنے کام پر توجہ دینے کا ہے۔ شرراتیں بھی ہرگز نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ کو کوئی بے وقوف بتا رہا ہے۔ محبت کے معاملے میں بھی اور مالی معاملات میں بھی۔ کسی کا اعتبار نہ کریں، ورنہ مشکل میں آجائیں گے۔ آج وارننگ ہے پرندوں کو خوراک ڈالیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آپ اپنے مقصد سے ہٹ کر فصول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ جو خود پر ظلم ہے اس وقت کسی کی باتوں میں آکر غلط سمت قدم اٹھانا بے حد مہنگا پڑ سکتا ہے، خیال رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
اولاد کی وجہ سے بدنامی کا اندیشہ ہے۔ اس معاملے میں جہاں اولاد پر نظر رکھیں، وہاں اللہ سے خصوصی طور پر دعا کریں کہ وہ بچوں کو اپنے حفظ ایمان میں بھی رکھے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ سستی اور لا پرواہی جب تک نہیں چھوڑیں گے۔ حالات بھی بس میں نہیں رہے گے۔ ابھی وقت ہے خدا کے لئے اب محنت کی طرف آجائیں۔ قسمت کو قصور وار مت ٹھہرآئیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
اگر تو اپنے گناہوں کی سچی توبہ کرلی ہے۔ تو پھر حالات ان شاء اللہ قابو میں آجائیں گے۔ اور اگر ایسا نہیں کیا تو ہماری طرف سے وارننگ ہے کہ خود کو تیار کر لیں کسی بڑی مشکل کے لئے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کافی دنوں سے کچھ آزمائشی سی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے صحت کا خانہ ٹنیشن لے لے کر کافی خراب ہے۔ فی الحال (حسبنااللہ ونعیم الوکیل) کا ورد کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں۔ جن تک سچی توبہ کر کے اپنے معاملات کو اصلاح نہیں کرتے، وہ لوگ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ اس لئے یہ کام سب سے زیادہ ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
قرض وغیرہ میں جو دشواری کا سامنا ہے، وہ عارضی ہے۔ ایک دن میں یہ پریشانی ان شاء اللہ پردہ غیب سے ختم ہوجائے گی۔ آپ بس آج سکون سے دن گزاریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
صورت حال دن بدن آپ کے لئے بہتر ہوتی جارہی ہے۔ آپ کو اب آہستہ آہستہ اپنے کاموں پر توجہ دینا چاہیے تاکہ عرصہ دراز سے جو کچھ بند تھا، وہ چل پڑے اور یہ جلد کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
ایک خوبصورت دن معلوم ہوتا ہے۔ آپ کو جہاں سے کسی بھی سلسلے میں کوئی امید تھی۔ وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ اور اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
(ن) والے ناموں سے دور رہیں۔ جن کا نام اس سے شروع ہوسکے تو بدلنے کی کوشش کریں۔ آج کا دن بدنظری کا اشارہ بھی دے رہا ہے۔ صدقہ دیں اور نظر اتاریں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply