کشمیریوں کے حق میں تقریروں کی بجائے عملی مدد کاوقت آ گیا،شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارا

جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے ، تقریریں ،قراردادیں اور تصویریں نہیں بلکہ

عملی مدد کرنے کا وقت آگیا ہے ،بھارت نے جوکرنا تھا کر لیا ،مقبوضہ وادی میں

فوجیں اتار کر غاصبانہ قبضہ کر لیا ہے،ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت

کو یکجا کر دیا ہے۔بدھ کے روز تین روزہ دورے پر لندن روانگی سے قبل ائیر

پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے جو حرکت کی

ہے اسے مہنگی پڑے گی ،خطے کے ممالک اور اس میں بسنے والی عوام کو

زندگیوں کو دائو پر لگا دیا ہے ،بین الاقوامی ممالک کے سربراہوں کو فوری طور پر

مداخلت کرنی چاہیے اور مودی کو اس گھٹیا حرکت سے روکے ایسا نہ ہو کہیں دیر

نہ ہو جائے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کرنا تھا

کرلیا ہے ،بھارت نے اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں اتار دیں ہیںاور غاصبانہ قبضہ

کرلیا ہے اور ڈیڑھ کروڑ مسلمانوںکی زندگی او موت کو یکجا کر دیا ہے ۔شیخ رشید

نے کہا کہ لارڈ نذیر کی دعوت پر تین دن کے لئے لندن جارہا ہوں جہاں پر تین

جلسے کروں گا اور وطن واپسی پر آزاد کشمیر جائوں گااور کشمیر کی آواز بھر پور

انداز میں بلند کروں گا۔


شیخ رشید

Please follow and like us:

Leave a Reply