علی گڑھ،یونیورسٹی کے کشمیری طلباء کا کھانے کی دعوت کا بائیکاٹ

Spread the love

علی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے

عیدالاضحی کے موقع پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کے لیے

دعوت کا اہتما م کیا تھا لیکن طلباء نے شرکت سے انکار کر تے ہوئے دعوت کا

بائیکاٹ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے

کشمیری طلباء کے لیے نوٹس بورڈ پر دوپہر کے کھانے کادعوت نامہ لگایا گیا تھا

لیکن تمام کشمیری طلباء نے دعوت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایک سر کیولر جاری

کیا جس میں انہوں نے بائیکاٹ کی وجوہات بیان کیں۔ کشمیری طلباء نے بائیکاٹ

کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دعوت کشمیریوں کے زخموں پر نمک

پاشی کے مترادف ہے لہذا وہ اسکا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔ قبل ازیں یونیورسٹی

انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک سرکیولرمیں کہا گیا تھا کہ

کوئی بھی طالب علم دفعہ 370سے متعلق کسی بھی قسم کی بیان بازی اور احتجاج

سے دور رہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply