12 اگست کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1955ء سکندر مرزا نے پاکستانی وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کی حکومت ختم کردی۔

1955ء چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم نامزد۔

1964ء نسلی امتیاز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی اولمپکس میں شرکت میں پابندی۔

1989ء انقلاب ِفرانس کی200ویں سالگرہ عالمی سربراہان کی پیرس میں آمد

1990ء بورس یلسن نے سوویت کمیونسٹ پارٹی سے استعفی دے دیا

1993ء جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں سمندری زلزے سے 202افراد ہلاک

2004ء اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اشرف جہانگیر قاضی کو عراق میں خصوصی نمائندہ نامزد کیا

2012ء سشیل کمار پہلا بھارتی پہلوان جس نے اولمپکس میں پہلوانی میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
ولادت

1762ء جارج چہارم متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ اور مملکت ہانوور کا بادشاہ تھا جو 29 جنوری، 1820ء کو اپنے والد جارج سوم کی وفات بعد تخت نشین ہوا۔

1860ء کلارا ہٹلر پیدائشی نام کلارا پولزل ایک آسٹرین خاتون تھی جو الوئس ہٹلر کی بیوی اور نازی آمر ایڈولف ہٹلر کی ماں تھی۔

1866ء جیکنٹو بناونٹی ایک ہسپانوئی زبان کے ڈرامہ نگار تھے انہوں نے 1922 کا نوبل انعام برائے ادب اپنے نام کیا۔

1887ء ارون شروڈنگر، آسٹرین طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ انہوں نے 1933 کا نوبل انعام برائے طبیعات اپنے نام کیا۔

1924ء جنرل محمد ضیاء الحق پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ تھے جنہوں نے 1977ء میں اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا کر مارشل لا لگایا اور بعد ازاں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ وہ تا دم وفات، سپاہ سالار اور صدرات، دونوں عہدوں پر فائز رہے۔

1931ء عرفان حبیب (پ:1931) اس وقت ہندوستان کے عہد وسطی کی تاریخ کے حوالہ سے دنیا بھر میں ایک معتبر نام ہے۔ وہ بھارت میں 1931 میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندو اور اسلامی بنیاد پرستی کے خلاف اپنے سخت موقف کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ کتاب Agrarian System of Mughal India, 1556-1707 کے مصنف بھی ہیں۔

1941ء ڈانا آئیوی، امریکی اداکارہ

1959ء ایمنڈا ریڈمن، برطانوی اداکارہ

1974ء نرگس پاکستان کی فلمی اور سٹیج اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ ان کا اصل نام غزالہ ہے وہ ایک انتہائی خدا ترس خاتون رقاصہ کے طور پر ایک الگ شناخت کی بھی حامل ہیں۔ سٹیج پر اپنے متنازع رقص اور پر اسرار ذاتی زندگی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ معروف ساؤنڈ ریکارڈسٹ ادریس بٹ کی بیٹی ہیں، وہ سیالکوٹ کے مشہور بٹ خاندان سے ہیں , انکی والدہ عارفوالہ کے قصاب خاندان سے ہے جبکہ ان کی والدہ بلو بھی فلموں میں ہیروئین رہ چکی ہیں اور ان کے کریڈٹ میں بھی متعدد ہٹ فلمیں ہیں۔ وہ بچپن میں اپنی والدہ کے ساتھ فلم سٹوڈیو جایا کرتی تھیں۔ ان حالات میں ان کے لیے فلموں میں دلچسپی لینا ایک لازی امر تھا۔ 2004 میں فریضہ حج ادا کرنے کے بعد نرگس نے کچھ عرصہ سٹیج پر کام کیا اس کے بعد انہوں نے فلم اور سٹیج کو خیر آباد کہا اور اپنی بوتیک شاپ پر کام شروع کیا اور کچھ عرصہ کینڈا شفٹ ہو گئی ہیں۔

100 ق م رومن سپہ سالار جولیس سیزر کی پیدائش

وفات

30 ق م مصر کی ملکہ۔ ایک تاریخ ساز عورت تھی۔ 48 قبل مسیح میں اس نے خود سے عمر میں تیس سال بڑے جولیس سیزر کو اپنے دام میں گرفتار کیا اور اس کے بچے کی ماں بنی۔ بعد میں اس نے مارک انتھونی کے ساتھ پینگیں بڑھالیں، تاہم اس معاشقے کا انجام اچھا نہیں ہوا اور جب انتھونی کو جنگ میں شکست ہوئی تو اس نے اور قلوپطرہ دونوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر ڈالا۔

1602ء شیخ ابو الفضل علامی شیخ مبارگ ناگوری کے بیٹے اور ابو الفضل فیضی کے چھوٹے بھائی ہیں۔

1941ء فریمین فریمین-تھامس ایک برطانوی لبرل سیاست دان اور منتظم تھا جس نے بطور گورنر جنرل کینیڈا اور گورنر جنرل اور وائسرائے ہند خدمات سر انجام دیں۔ وہ لارڈ ویلنگڈن کے نام سے مشہور تھا۔

1955ء جیمز سمنر ایک امریکی کیمیادان تھے، جنھوں نے انزائم کے قلمیں تخلیق کیے جس سے ثابت ہو سکا کہ انزائم بھی پروٹین ہیں۔ انھیں 1946ء میں جان ہورڈ نورتروپ اور ونڈل میریڈتھ سٹینلی کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا۔

1973ء کارل زیگلر ا یک جرمن کیمیادان تھے جنھوں نے 1963ء کا نوبل انعام برائے کیمیا گیلیو ناٹا کے ساتھ مشترکہ طور پر جیتا جس کی وجہ ان دونوں کی جانب سے پولی مر پر کیا گیا تحقیقی کام تھا۔

1973ء والٹر روڈلف ہیس ایک سوئس ماہر فعلیات تھے جنھوں نے 1949 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔ اس کی وجہ ان کی جانب سے دماغ کے ان حصوں کا تصویر بنانا تھا جن کا تعلق جسم کے اندرونی اعضاء کے کنٹرول کرنے سے تھا۔

1975ء ممتاز براڈ کاسٹر زیڈ اے بخاری کراچی میں انتقال کر گئے

1979ء ارنسٹ بوری چین ایک جرمن نژاد انگریز حیاتیاتی کیمیادان تھے جنھوں نے 1945 کا نوبل انعام برائے طب و فعلیات حاصل کیا۔ اسنے 1928ء میں الیگزنڈر فلیمنگ کے ساتھ جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین پر کام کیا۔

1982ء ہنری فونڈا، برطانوی ادکار

1989ء ولیم شوکلی ایک امریکا ایک کے طبیعیات دان اور موجد تھے۔ انھوں نے نوبل انعام برائے طبیعات جیتا انہوں نے یہ انعام 1956ء میں والٹر ہوایسن براطین اورجوہن باردین کے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ ٹرانسسٹر کی ایجاد تھی ۔

2002ء ڈاکٹر فاطمہ شاہ پاکستان کی نامور گائناکالوجسٹ، ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن تھیں ۔

2004ء گوڈفرے ہونسفیلڈایک انگریز الیکٹریکل انجینئر تھے جنھوں نے 1979ء کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

Leave a Reply