مودی نسل کشی کے ذریعے آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے

Spread the love

لاہور(سوشل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہندوستان کے مسلمان بھی اسکی لپیٹ میں آئیں گے، یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہی انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ: کیا دنیا خاموشی سے تماشہ دیکھے گی اور میونخ میں ہٹلر کی طرح اب بھی ظالم کی خوشامد کا رستہ اپنائے گی؟

نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کے نظریات کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے مناظر سامنے آرہے ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ نسلی بنیادوں پر نسل کشی کا سہارا لیکر کشمیر میں آبادیات کا تناسب تبدیل کیا جائے۔

مجھے خدشہ ہے کہ نازی آرین بالادستی کیطرح آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہندوستان کے مسلمان بھی اسکی لپیٹ میں آئیں گے اور معاملہ بالآخر پاکستان پر حملے تک جاپہنچے گا۔ ہندوراج کے کارندے ہٹلر کی لیبینزرم ہی کی ایک قسم ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply