رانا ثناء اللہ کے داماد کا قتل کیس میں 7روزہ ریمانڈ

Spread the love

لیگی کارکن مقتول کے لواحقین پر تشدد کرتے رہے اور پولیس تماشا دیکھتی رہی، کسی بھی موقع پر قانون حرکت میں نہیں آیا۔

فیصل آباد (صرف اردو ڈاٹ کام) عدالت نے پولیس کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثنا ء اللہ کے داماد رانا شہریار کا7؍ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر دونوں پارٹیوں میں جھگڑا ہوگیا اس موقع پر دونوں جانب سےنواز شریف زندہ اور مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

شہریار کو 2016ء میں فیصل آباد میںقتل ہونے والے آصف بٹ کے مقدمہ میں تفتیش کیلئے لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے رانا شہریار کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ پیشی کے موقع پرعدالت آنے والے لیگی کارکنوں نے ملزم شہریار کی گرفتاری کا غصہ مقتول آصف بٹ کے لواحقین پراتارنا شروع کردیا، غصے سے بپھرے لیگی کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں لواحقین کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مگر قانون کے رکھوالے منہ تکتے رہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply