پشاور، قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 نافذ

Spread the love

پشاور(سٹاف رپورٹر ) پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے قربانی کی کھالیں جمع

کرنے اور اس مقصد کے لیے لائوڈ سپیکر اور پوسٹر چسپاں کرنے پر پابندی

عائد کردی ۔اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر

میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی

ہے۔کھالیں جمع کرنے کے لیے لاڈ اسپیکر کے استعمال اور شہر کے اندر کھالیں

جمع کرنے کے کیمپ لگانے پر بھی پابندی ہوگی ۔تاہم وہ افراد اور تنظیمیں اس

پابندی سے مستثنی ہوں گی جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لی ہو۔

اعلامیے کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ضابطہ

فوجداری دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی

Please follow and like us:

Leave a Reply