برمنگھم,بھارتی قونصلیٹ کے سامنےکشمیری اور پاکستانی جماعتوں کااحتجاجی مظاہرہ

Spread the love

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت عالمی معاہدوں، اقوام متحدہ کی قردادوں اور

کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوںکا ستر سال سے انحراف اور خلاف ورزیاں

کر رہا ہے ، اب اپنے دستور کی دھجیاں بھی اڑا رہا ہے ،کشمیر میں آبادی کے

تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے کشمیر کی مخصوص حیثیت کو ختم کر دیا ہے،

اس کے خلاف مقبوضہ کشمیر میںعوامی ردعمل کو دبانے کے لئے مزید فوج

تعینات کر دی اور کرفیو لگا دیا، مقبوضہ وادی کے تمام بیرونی رابطے کاٹ دیئے

گئے ہیں ۔برمنگھم سے موصولہ پیغام کے مطابق بھارت کے ان ظالمانہ ہتھکنڈوں

کے خلاف بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے مختلف کشمیری اور پاکستانی

جماعتوں نے گزشتہ روزآل پارٹیز احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہر ے کی قیادت

بیرون ملک کشمیریوں کے وزیر راجہ جاوید اقبال، تحریک کشمیر یورپ کے

صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، کشمیر رابطہ کمیٹی کے

سرپرست اعلیٰ مفتی فضل احمد قادری، صدر چوہدری محمد عظیم،سیکریٹری

راجہ امجد خان ، تحریک انصاف کے چوہدری خادم حسین ، مسلم کانفرنس

برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر، پیپلز پارٹی کے چوہدری شاہنواز اور

جماعت اسلامی کے سردار افتاب خان کر رہے تھے ۔مظاہر ین نے بھارتی

دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ

کیا کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے، انہوں نے بھارت سے بھی مطالبہ

کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کیا جائے، بھارتی فوج کشمیر سے نکل

جائے ۔مظاہرین نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف نعرے لگائے گے۔

احتجاجی مظاہرے سے ممبر آف پارلیمنٹ خالد محمود اور سابق ممبر آف

پارلیمنٹ جارج گیلوے نے خطاب کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے غیر

قانونی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط

قائم رکھنے کے لیے ظلم اور تشدد کر رہا ہے ۔ جس سے خطے میں پائی جانے

والی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، امن کے راستے میں بھارت رکاوٹ ہے ۔ اقوام

متحدہ کو ان حالات میں نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو

خطے کے امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ راجہ جاوید اقبال نے

کہا بھارت نے جو راستہ اختیا کیا ہے اور جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اس

سے دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے ۔عالمی امن اور انسانیت کے علمبرداروں

کو بھارت کے ظالمانہ ہاتھوں کو روکنا چاہئے۔ محمد غالب نے کہا کہ بھارت کو

اگر جنگ کرنے کا بہت شوق ہے تو پورا کر لے۔ بھارت کو دنیا میں بے نقاب اور

مودی کوذلیل و خوار کیا جائے گاکیونکہ مودی انسانیت کا دشمن ہے۔ اسے

دہشتگرد قرار دیا جائے اور بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

مظاہرے میں مختلف پاکستانی اور کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں تحریک

انصاف پاکستان کے عابد خٹک، حافظ محمد ادریس، نائب حسین مغل، راجہ قمر

عباس، مفتی عبدالمجید ندیم، مزمل ایوب ٹھاکر، کونسلر چوہدری محمد فاضل،

کونسلر چوہدری ذاکر ، نائب حسین مغل ، افتخار جگنو ، راجہ جانباز، روف مغل،

خواتین رہنما سمیرا فرخ، آسیہ حسین، بلقیس راجہ، شائستہ صفی اورعلماکرام نے

شرکت کی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply