112

چنیوٹ،تیز رفتار بس رکشہ کو روندکر الٹ گئی،خواتین سمیت9افراد جاں بحق

Spread the love

چنیوٹ(نمائندہ خصوصی)چنیوٹ جھنگ روڈ بھوآنہ کے قریب مسافر بس

موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے رکشہ کو روند کر الٹ گئی، خواتین سمیت 9 افراد

جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سے چنیوٹ آتے

ہوئے مسافر بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے رکشہ سے ٹکرانے کے بعد قریبی

کھیتوں میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس اور رکشہ میں سوار خواتین اور

مردوں سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں سرداراں بی

بی، سکینہ،صاباں،حتیم خان،ممتاز بی بی،اقبال،عطاء محمد،سیداں بی بی اور

مکھیانہ ابدال شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال

منتقل بھوآنہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں سے

بعض کی حالت تشویشناک ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں