71

اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیداشدہ بحران میں کردارادا کرے،ملیحہ لودھی

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جائزے کیلئے کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جائے

بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے دبا ئو ڈالا جائے، سیکریٹری جنرل کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات میں گفتگو

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونے والے بحران میں کردار ادا کریں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں سفارتی رابطے تیز کر د یئے، پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتِ حال اور علاقائی امن کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پر سیکرٹری جنرل کی ٹیم کو تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری جنرل بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دبا ئو ڈالیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جائے۔ ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں