186

عید الضحیٰ کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے اوور چارجنگ کے خلاف کمپین

Spread the love

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مہتاب پیر زادہ سے) سیکٹر M-4ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیکٹر

کمانڈر SSPچوہدری عطاء محمد نے عید الضحیٰ کے موقع پر اوور چارجنگ کے

خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم صادر کیا ہے۔ سیکٹر کمانڈر کے حکم پر

DSPبیٹ 03خرم باجوہ صاحب کی زیرنگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے

جس میں ایڈمن آفیسر بیٹ03انسپکٹر امیر علی نانگا، آپریشنز آفیسرانسپکٹر فرخ

نواز اور انسپکٹر شکیل احمد شامل ہیں۔ عید الضحیٰ کے مقدس موقع پر PSVsکی

جانب سے اوور چارجنگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

گی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں