امریکی پابندیاں حسن روحانی 121

ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی، حسن روحانی

Spread the love

ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے

امریکا ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو تمام پابندیاں اٹھانا ہونگی ،ایرانی صدر کاانتباہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے بدلے امن، تیل کے بدلے تیل کا فارمولہ ہے، جھوٹے دعوے مت کرو، سیکورٹی کے بدلے ہی سیکورٹی ملے گی، امریکا اگر ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔پابندیاں اٹھالیں تو امریکا کو مجرم تصور نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں 18 سال بعد طالبان سے مذاکرات کرنا پڑے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی موجودگی کا نتیجہ داعش کی صورت میں نکلا، شام میں امریکی موجودگی سے بھی رسوائی ملی، 290 افراد کو ایران ائربس حملے میں مارا گیا، گرناڈا کے علاوہ امریکا نے 70 برس میں کوئی جنگ نہیں جیتی۔

جواد ظریف نے کہا کہ اب بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا ہوگا، امریکی عوام سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، ٹیکساس واقعہ پر ہمیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام لوگوں کو ستانے، تشدد کے کلچر کا نشانہ بنے ہیں، امریکی عوام اس کلچر کا نشانہ بنے کہ میز پر بات جنگ کی ہوگی،جنگ کا کلچر نہیں چل سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں