83

سرگودھا،پہاڑی تودہ گرنے سے 6مزدور ملبہ تلے دب کرجاں بحق

Spread the love

سرگودھا(بیورو رپورٹ) نواحی چک نمبر126جنوبی پتھرمارکیٹ کی پہاڑی پر

کام کرنیوالے چھ مزدور پہاڑی تودہ گرنے سے ملبہ تلے دب کرجاںبحق ہوگئے

،تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر126جنوبی کی پتھر مارکیت کی پہاڑی پر

مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک بلاسٹنگ کے دوران پہاڑی تودہ ان پر

گرگیاجس کے نیچے آکرچھ مزدور دب گئے ،جن میں پانچ موقع پرہی جاں بحق

ہوگئے جبکہ ایک بعدازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی

ریسکیوٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی قبل ازیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ

کے تحت پانچ مزدوروں کی نعشیں ملبے کے نیچے سے نکال لیں،جن میں یعقوب

،راشد،فریادخان شیرزادہ ،اور منشاء شامل ہیں جبکہ ریسکیوٹیموں نے ایک زخمی

ذوالفقار کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیاجو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ

گیا،عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مزدوروں کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی اور

ٹھکیدار کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث آیا،انتظامیہ نے واقعہ

کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں