138

کیریبین پریمیئر لیگ، حفیظ کا سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس سے معاہدہ طے پا گیا

Spread the love

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے رواں برس

شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس کیساتھ

معاہدہ کر لیا۔ انہیں جنوبی افریقن بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن کی جگہ سکواڈ کا

حصہ بنایا گیا ہے۔ڈوسن انٹرنیشنل مصروفیات کیوجہ سے سینٹ کٹس کو لیگ

کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں بھارت کا

دورہ کرنا ہے۔ حفیظ اس سے قبل 2017ء میں بھی سینٹ کٹس کی نمائندگی کر

چکے ہیں اور ان کی ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،

اس کے علاوہ حفیظ 2013-14ء میں گیانا امیزن واریرز فرنچا کا حصہ بھی رہ

چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں