95

بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370کا خاتمہ جنگی جرم ، مشعال ملک

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا

ہے کہ بھارت دنیا کا مافیا اورقبضہ گروپ ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ جنگی جرم

ہے ، معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے۔تفصیلات کے مطابق کشمیری

رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیرکی تحریک میں آج

سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ کشمیرکی جداگانہ حیثیت بھی ختم کردی گئی۔مشعال

ملک نے کہا کہ بھارت دنیا کا مافیا اور قبضہ گروپ ہے جس نے کوئی قانون نہیں

مانا، بھارت نے آج تک کشمیریوں کا خون چوسا ہے۔ مقبوضہ کشمیرسے متعلق

اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، کوئی بھی غیرمقامی مقبوضہ کشمیرمیں

زمین نہیں لے سکتا۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ

کشمیر میں اپنی فوجی نفری بڑھا رہا ہے، مسئلے کو فوری طور پر اقوام متحدہ

کی سلامتی کونسل لے جایا جائے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت

مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فوجی نفری بڑھا رہا ہے، جنگی ہیلی کاپٹروں سے

مقبوضہ کشمیرمیں نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947میں بھارت نے

ہزاروں کشمیریوں کوقتل کیا، وہی گیم پلان اب پھرسے دہرایا جا رہا ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں