کراچی(سپورٹس رپورٹر)گھٹنوں کے درد میں مبتلا سابق سپیڈ سٹار شعیب
اختر کو بیماری سے جلد چھٹکارے کی امید ہے جو آپریشن کیلئے آئندہ ہفتے
آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ
تکلیف کیریئر کے عروج کے دور سے ہے مگر اب امید ہے کہ دو عشرے کی
طویل مدت کے بعد اس سے نجات مل جائے گی۔شعیب اختر کے مطابق 1997
میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ تمہارا کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال
سے زیادہ طویل نہیں ہو سکے گا لیکن وہ اپنے گھٹنے سے پانی اور خون نکالنے
کے تکلیف دہ عمل کے باوجود کھیلتے رہے مگر نئے لڑکوں کو دیکھ کر افسوس
ہوتا ہے کہ وہ کسی تکلیف کے بغیر تیز باؤلنگ نہیں کر سکتے۔ شعیب اختر کا
کہناتھاکہ فاسٹ باؤلرز آرام پسند ہونے کے بجائے مزید محنت کریں ،فٹنس ہی
فاسٹ باؤلر کاہتھیا ر جو اسے میدان میں ایکٹورکھتاہے۔